قاضی حسین احمد کی یاد میں قومی کا نفرنس کل منعقد ہو گی

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) انجمن شہر یا ن لاہور کے زیر اہتما م سابق امیرجماعت اسلامی پا کستان قاضی حسین احمد مرحوم کی یا دمیں قومی کا نفر نس ( اتوار) کو صبح 10:30 بجے الحمراکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پو ر روڈ پر منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس قومی کا نفرنس سے جمعیت اہلحدیث کے سر براہ پر وفیسر ساجد میر،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیا قت بلوچ ،شاہ انس نو رانی ، میا ں مقصوداحمد ،علامہ سید ساجد علی نقوی ،ایس ایم ظفر ،مجیب الرحمان شامی،عبدالقادر حسن ،پیر اعجاز ہا شمی ،مولانا عبدالمالک ،آصف لقمان قاضی، سمیحہ راحیل قاضی ،فرید احمد پر اچہ ،عبدالرشید ترابی ،اوریا مقبول جا ن ،اور جنر ل ریٹائرراحت لطیف خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں