نیشنل مینجمنٹ کالج کے وفد کا اساتذہ کے ہمراہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) نیشنل مینجمنٹ کالج کے سینئر مینجمنٹ ونگ کے 15 رکنی وفد نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفاتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی طرف سے وفد کے لئے پنجاب کے شعبہ کامرس اور انڈسٹری کے بارے میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وفد کوانڈسٹری کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیاگیا جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے اعلی حکام اور وفد کے درمیان ادارے کے مختلف امور اوراغراض و مقاصد کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں