اسٹیج ڈرامے ” ہائی جمپ “ نے پہلے روز ہی ہاؤس فل کا ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) الحمرا ہال میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے ” ہائی جمپ “ نے پہلے روز ہی ہاؤس فل کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ شدید سردی کے باوجود ڈرامہ بینوں کی بری تعداد نے اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے الحمرا کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ ” ہائی جمپ “ میں اداکار سخاوت ناز ، انور علی ، عالیہ چوہدری ، رانی مکھر جی اور سُرو نے شاندار اداکاری کر کے ڈرامہ بینوں کے دل موہ لیے ۔

اداکاروں کی عمدہ پرفارمنس پر ڈرامہ ہال میں بیٹھے شائقین نے بھرپور انداز میں داد دی ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ظفر ارشاد ، ساجن عباس ، زاہد علی ، ایم اے ٹھاکر ، مجاہد رانا ، خالد معین بٹ ، رمشا ، مہوش اور ایک نیا چہرہ ماڈل و اداکارہ نیناں شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر ایم شریف ، منتظم اعلیٰ زین العابدین ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں