بھائی گلوکاری کا شوقین ہے ، امریکہ سے واپسی پر میوزک البم بنائیں گے ،بشریٰ انصاری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:48:56 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:48:56 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:48:18 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:48:18 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:48:18 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:47:27 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:47:27 وقت اشاعت: 11/01/2014 - 12:47:27
-

لاہور

بھائی گلوکاری کا شوقین ہے ، امریکہ سے واپسی پر میوزک البم بنائیں گے ،بشریٰ انصاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میرے بھائی کو گلوکاری کا بڑا شوق ہے ، آج کل وہ امریکہ میں مقیم ہے مگر وہ جلد پاکستان آکر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھیں گے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بھائی ہمایوں اچھا گلوکار ہے اور کافی عرصے سے امریکہ میں ہے ،اب اس کے اندر کا گلوکار اُس کو تنگ کرنے لگا ہے اور بہت جلد پاکستان آکر گلوکاری کرنے کے ساتھ اپنی میوزک البم بھی بنائیں گے ۔

اس حوالے سے میرے بھائی کو جہاں بھی میری ضرورت ہو گی میں اسکی بھرپور مدد کرونگی ۔ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر ملکہ ترنم نوہ جہاں بہت پسند ہیں وہ واقعی سُر کی ملکہ تھیں ،میں آج بھی اکثر ملکہ ترنم کے گانے گنگناتی ہوں ۔

11/01/2014 - 12:48:18 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان