دوست نے تین کروڑ روپے تاوان نہ ملنے پر دوست کو قتل کر کے لاش گھر میں دفن کر دی ،پولیس نے لاش برآمد کر لی

جمعہ 10 جنوری 2014 17:47

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) دوست نے تین کروڑ روپے تاوان نہ ملنے پر دوست کو قتل کر کے لاش گھر میں دفن کر دی ، واقعہ کا مرکزی ملزم ایک مرحوم پولیس افسر کا صاحبزادہ ہے ، پولیس نے مغوی کی تشدد شدہ لاش برآمد کر لی ۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق مقتول قیصر چیمہ کو 2جنوری کو وحدت کالونی کے علاقے سے اغوا ء کیا گیا تھا۔ پولیس نے موبائل فون کالز کی تفصیلات لیکر تفتیش شروع کی اور دو ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے مغوی قیصر چیمہ کو قتل کرکے لاش فاضلیہ کالونی میں دفنانے کا اعتراف کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پرفاضلیہ کالونی کے گھر کے صحن کی کھدائی کرکے مغوی کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی ہے۔بتایاگیا ہے کہ اغواء کاروں نے قیصر چیمہ کے گھر والوں سے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور مقررہ وقت پر تاوان کی رقم کا بندوبست نہ ہونے پر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس کے مطابق اغوا ء کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم خرم گورسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور خرم گورسی پنجاب پولیس کے مرحوم ڈی سی پی ظفر اقبال گورسی کا بیٹاہے۔قیصر چیمہ کے قتل کی اطلاع گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور مرد و خواتین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں