وزارت تجارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی کی خریداری کی سفارش کر دی

جمعہ 10 جنوری 2014 15:45

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) وزارت تجارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی کی خریداری کی سفارش کی ہے۔ زرائع کے مطابق وزارت تجارت نے مقامی شوگر ملوں سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے ایک لاکھ ٹن اضافی چینی کی خریداری کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ چینی رواں سال مارچ اور اپریل کے کوٹے کیلئے خریدی جائے گی۔ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز اور افواج پاکستان سمیت دیگر سرکاری اداروں کیئے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔ مقامی شوگر ملیں سالانہ 270ارب روپے مالیت کا گنا خرید رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شوگر ملیں چینی کی خریداری کیلئے فی ٹن 45ہزار روپے کی سرکاری بولی مسترد کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں