لاہور ہائیکورٹ، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کیخلاف درخواست مسترد

جمعہ 10 جنوری 2014 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش حکومت کی درست پالیسی ہے ، سی این جی اسٹیشنز کی بندش نہ کی جاتی تو گھریلو صارفین کو گیس نہ ملتی۔ گیس پر گھریلو صارفین کا پہلا حق ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں