صوبے بھر میں ترقیاتی سکیمیں شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 9 جنوری 2014 13:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا (ن) لیگ کا مشن ہے،عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی سکیمیں شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔

گذشتہ پانچ برسوں کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی، آئندہ خدمت خلق کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)واحد پارٹی ہے جو ہر کام مشاورت سے کرتی ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔ وہ جلد ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلا دیں گے اور پاکستانی قوم کا اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام بحال ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں