لاہور،بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو دومرتبہ سزائے موت کا حکم

بدھ 8 جنوری 2014 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو دومرتبہ سزائے موت سنادی ۔لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے پر بابر مسیح کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے دو بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ لاہور کی نشتر کالونی کے رہائشی بابر مسیح نے 2013 ء میں اپنی بیوی کو زندہ جلا دیا تھا مقامی رہائشیوں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا تھا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں