بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں ،عوامی طاقت سے کلین سویپ کر کے ثابت کریں گے ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہے ‘ جہانگیر بدر ،(ن) بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے کیونکہ ان کو اپنی یقینی شکست کا خوف ہے‘ مرکزی رہنما پیپلز پارٹی کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 8 جنوری 2014 21:13

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے کیونکہ ان کو اپنی یقینی شکست کا خوف ہے،عوام ان کی پہلے چھ ماہ کی ناقص کارکردگی سے متنفر ہیں اور اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں جب موجودہ حکمرانوں سے ان کی خلاصی ہو جائے ، پیپلز پارٹی مردانہ وار ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے کبھی نشیب و فراز سے نہیں گھبرائے ،عوامی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ، وزارتوں کے نشے میں چورپروٹو کول پر بلا جواز اخراجات کرنے والے موجودہ حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کے باوجود سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے رکن حاجی سجاد چوہدری کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ھاجی ناصر وحید ،عتیق چوہدری ،اظہر شیخ ،حافظ حسنین رضا ،اشفاق چوہدری اور ملک ظفر بھی موجود تھے ۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ الطاف حسین کا حالیہ بیان ملک توڑنے کی سازش ہے ،سندھ کے عوام کسی بھی صورت صوبہ کی تقسیم نہیں چاہتے ایسے بیان داغ کر عوام کے دلوں سے پیپلز پارٹی کی محبت کم نہیں کی جا سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ماں ہے اور ماں کی تقسیم کسی بھی صورت ہو ہی نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں عوامی طاقت سے کلین سویپ کر کے ثابت کریں گے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے اور یہی جماعت ملک کے بحرانوں کو حل کر سکتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں