اگر پنجاب حکومت انتخابات میں سنجیدہ ہے تو وہ پرانی حلقہ بندیوں پر بھی انتخابات کروا سکتی ہے‘ قاضی احمد سعید

بدھ 8 جنوری 2014 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران شکست کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتے ہیں کیونکہ مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے عوام کا غم و غصہ کسی سے عیاں نہیں اسلئے پنجاب حکومت نے راہ فرار میں ہی عافیت سمجھی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت انتخابات میں سنجیدہ ہے تو وہ پرانی حلقہ بندیوں پر بھی انتخابات کروا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا الطاف حسین پرویز مشرف کی حمایت میں اتنے آگے نکل گئے ہیں کہ وہ ملکی مفاد اور سالمیت کو بھی داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کر رہے، جو الفاظ وہ ادا کر رہے ہیں وہ ملکی مفاد کیلئے زہر قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے پہلے بھی ناکردہ جرم کی سزا 11 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کی صورت میں کاٹی، اب بھی عدالتوں کا سامنے کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں