چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری سے سول سروسز اکیڈمی کے افسران کی ملاقات

بدھ 8 جنوری 2014 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سول سروسز اکیڈمی کے زیر تر بیتی افسران کے وفد نے سی ٹی او آفس کا وزٹ کیا اور چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرنے وفد کے افسران کوسٹی ٹریفک پولیس کے انتظامی امور،ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی اور ان کی فلاح و بہبود اور شہریوں کی دوران سفر مدد،راہنمائی اور ٹریفک کو رواں دوراں رکھنے کیلئے شروع کئے جا نے والے مختلف پروگرامز،ایجوکیشن یونٹ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سمیت دیگر امور پر مفصل بر یفینگ دی۔

سہیل چوہدری نے وفد کو سٹی ٹریفک پولیس کی ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے بارے مفصل بریفنگ دی۔انٹر نیشنل ،ڈوپلیکٹ و رینول لائسنس کیلئے ون ونڈو آپریشن کے ساتھ بذریعہ ڈاک ان کے گھر لائسنس بھجوائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے لبر ٹی لرنر بوتھ،کینٹ لرنر بوتھ اور ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بوتھ پر رینول لرنر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ کے بلاک کمرشل مارکیٹ ڈی ایچ اے فسلیٹیشن سنٹر پر شہریوں کو ڈوپلیکیٹ اور رینول لائسنس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

شہر بھر میں 5 لر نر پرمٹ بوتھ،3 موبائل لر نر پرمٹ وین،2ٹیسٹنگ یونٹس اور ایک موبائل ٹیسٹنگ یونٹ شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بھروکار لا رہی ہے۔ شہریوں کی خدمت کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس لاہورکو بین الا قوامی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس ملک کی منفرد ٹریفک پولیس ہے جس کا اپنا ٹریفک ریڈیو ہے اور حال ہی میں ریڈیوا سٹیشن پر لائیو کال کی ٹرانسمیشن شروع کی ۔ سٹی ٹریفک ہیلپ لائن0421915 بھی چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے، شہریوں کی ایک فون کال پر ان کی فوری مدد اور راہنمائی کی جارہی ہے۔بریفینگ کے اختتام پرسول سروسزاکیڈمی کے زیر تر بیتی افسران کے وفد نے شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈورلائسنسنگ پالیسی ،سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں