بنگلہ دیش صورتحال ، پی سی بی نے سکیورٹی کے حوالے سے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

منگل 7 جنوری 2014 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ نے بنگلہ دیش میں سکیورٹی کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی کے حوالے سے معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،معاملہ 9جنوری کو دبئی میں آئی سی سی کللاس کے دوران اٹھایا جائے گا ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ہی بنگلہ دیش جائے گی اور ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں