سیکیورٹی خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیا ء کپ سے دستبرداری کا اعلان کرے ، احسان مانی

منگل 7 جنوری 2014 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات دور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ایشیا ء کپ سے دستبرداری کا اعلان کرے ، کھلاڑیوں کا تحفظ یقینی بنائے بغیر بنگلہ دیش میں 5 ملکی ایونٹ میں شرکت کا خطرہ مول نہیں لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے کہاکہ پی سی بی کو متعلقہ حکام سے رابطے کے ساتھ اپنا سیکیورٹی وفد بھیج کر حالات کا جائزہ لینا چاہیے، پاکستان مخالف مظاہروں کے بعد گرین شرٹس کی ایشیا کپ میں شرکت کا معاملہ دیگر ممالک کی بانسبت زیادہ حساس نوعیت اختیار کرگیا ۔

انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو اس ضمن میں کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو سب سے مقدم خیال کرنا چاہیے، خدشات دور نہیں ہوتے تو ٹورنامنٹ میں شرکت سے دستبردار ہونا غلط نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میرے دور میں آئی سی سی تمام ممبر ممالک کے کرکٹ بورڈز کی تشویش کو پیش نظر رکھ کر ہی حتمی فیصلے کرتی تھی، امید ہے کہ اس بار بھی یہی پالیسی اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے ممکنہ مسائل کو سامنے رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں