ینگ ڈاکٹر زکاسروس اسٹرکچر کے مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ،احتجاج کے دوران آؤٹ ڈورز میں علاج معالجے کی سہولیات معطل رہیں

پیر 6 جنوری 2014 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے سروس اسٹرکچر کے مطالبات پورے نہ ہونے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں سہولیات کی عد م دستیابی کیخلاف میو ہسپتال میں احتجاجی ریلی نکالی ،احتجاج کے دوران آؤٹ ڈورز میں علاج معالجے کی سہولیات معطل رہیں۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے سروس اسڑکچر فراہم نہ کئے جانے پر چھٹے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے میو ہسپتال میں جمع ہو کر احتجاج کیا اور ریلی نکالی ۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے کئے ہوئے وعدے پرعمل کرے۔ سروس اسڑکچر میں صرف ڈاکٹروں کا ہی فائدہ نہیں ہے بلکہ مریضوں کا بھی فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی خراب مشینری کو مرمت کیا جائے اور عوام کو مفت علاج فراہم کرے۔ میو ہسپتال میں احتجاج کے دوران ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور میں جزوی ہڑتال بھی کی جسکے باعث کچھ دیر کے لئے علاج معالجہ معطل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں