افسوس گورے انگریز کے بعد کالے انگریز ملک کیلئے زیادہ خطر ناک ثابت ہوئے ہیں‘ گورنرپنجاب،اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پرمنتقلی ہو گی اتنا ہی عوام او رملک کو فائدہ ہوگا ،بلدیاتی انتخابات نا گزیر ہیں‘ چوہدری سرور

پیر 6 جنوری 2014 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افسوس گورے انگریز کے بعد کالے انگریز ملک کیلئے زیادہ خطر ناک ثابت ہوئے ہیں،اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پرمنتقلی ہو گی اتنا ہی عوام او رملک کو فائدہ ہوگا اس لئے بلدیاتی انتخابات نا گزیر ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے صوبے انتظامی بنیاد پر بننے چاہئیں ،لسانی بنیادوں پر ایسے نعرے ملک کیلئے خطرناک ہیں۔

اختیارات کی منتقلی اورعوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے اگر نئے صوبے نا گزیر ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ گورنر پنجاب نے ملک کی بیورو کریسی کے عوام کے ساتھ رویے اور ملکی معاملات پر انکے کردار پر مایوسی کا اظہار کیا اورکہا کہ افسوس گورے انگریز کے بعد کالے انگریز ملک کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ لوکل گورنمنٹ اور مقامی جمہوریت کے نظام کو ضرور موثر انداز سے آگے بڑھنا چاہیے۔

اختیارات کی جس قدر نچلی سطح پر منتقلی ہوگی اتنا ہی عوام اورملک کے لئے بہتر ہوگا اس لئے بلدیاتی انتخابات نا گزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے لیکن حالیہ دنوں میں کچھ رکاوٹیں آئی ہیں جو سب کے سامنے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں