گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی ملاقات

پیر 6 جنوری 2014 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ٹریفک کے مسئلے کے حل کیلئے شوکت علی روڈ کو وحدت روڈ سے ملانے کیلئے گورنر پنجاب سے اپنا کردارا دا کرنے اور اس مسئلہ کے حل کیلئے ٹیپا ، ایل ڈی اے اور پنجاب یونیورسٹی کو ایک میز پر بٹھانے کی درخواست کی جس پر گورنر پنجاب نے انہیں ٹریفک کے مسئلے کے حل اور دونوں سڑکوں کو آپس میں ملانے کیلئے اپنا کردارا دا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں