منموہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی خواہش ذاتی حیثیت میں کی تھی، بھارتی سفیر

پیر 6 جنوری 2014 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) بھارتی ہائی کمشنر ٹی ایس راگھوان نے واضح کیا ہے کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان مخالف جذبات نہیں ابھارے جا رہے۔ انتخابات میں ہر پارٹی کی اپنی ترجیحات اور مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایس راگھوان کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ نے دورہ پاکستان کی خواہش ذاتی حیثیت میں کی تھی۔

سرکاری سطح پر ابھی دورے کا کوئی پروگرام نہیں۔ سیاچن کے مسئلہ پر دونوں ممالک اپنے موقف پر قائم ہیں۔ مستقبل قریب میں کسی تبدیلی کی امید نہیں۔ اس سے قبل چیمبر اراکین سے ملاقات میں ٹی ایس راگھوان کا کہنا تھا کہ وہ نان ٹیرف بیرئرز ختم کرانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔ ویزا مشکلات کم کرنے کے لئے پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں