عسکری نائن میں کمسن گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گئی

جمعہ 3 جنوری 2014 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کے عسکری نائن میں کمسن گھریلو ملازمہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس نے گھر کے مالک اور اسکی بیوی کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ کی دس سال کی ارم لاہور کے علاقے عسکری نائن کے ایک گھر میں اڑھائی ہزار روپے ماہانہ کا وعدہ کرکے ملازمہ رکھی گئی لیکن کمسن بچی مالکان کے مبینہ وحشیانہ تشدد کو برداشت نہ کر سکی اور دم توڑ گئی۔

رات گئے ارم کو مردہ حالت میں سروسز ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اس حوالے سے کوئی بھی معلومات دینے سے گریزاں ہے ۔بچی کے والدین نے مالک مکان اور اسکے گھر والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بچی تشدد کرنے سے جاں بحق ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک الطاف محمود بچی کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال لایا تھا تاہم وہ بعد میں دم توڑ گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، تاہم ابھی تک حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ بچی کی ہلاکت کی وجہ تشدد ہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو پائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں