حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعتوں کو 85ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن

جمعہ 3 جنوری 2014 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعتوں کو 85ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آپٹما پنجاب کے چیئرمین نے کہا کہ سردیوں میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی گیس بند کر دی جاتی تھی لیکن اس سال یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعدآپٹما کی درخواست پر حکومت نے ٹیکسٹائل صنعت کو گیس فراہم کی ہے جس میں سپننگ،ویوونگ،فنشنگ،ڈائنگ اور پراسیسنگ انڈسٹری شامل ہے جبکہ گارمنٹس یونٹس اور فیبرکس تیار کرنے والوں کو بھی گیس مل رہی ہے ۔

انہوں نے کہایہ وقت ہے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے متحد ہونے کاہے، اگر ہم ان باتوں میں الجھے رہیں گے کہ آپٹما ہی کو گیس مل رہی ہے تو ہم برآمدات نہیں بڑھا سکتے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اجتماعی طور پر آپٹما کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں تاکہ جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم اپنی برآمدات بڑھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں