بالی ووڈ فلموں کی دوڑ میں ہم سے آگے ہے ،لیکن آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

مزید فن و فنکار کی خبریں

لاہور

بالی ووڈ فلموں کی دوڑ میں ہم سے آگے ہے ،لیکن آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائینگے‘ ماہ نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ آج بالی ووڈ فلموں کی دوڑ میں ہم سے آگے ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے بھی جدوجہد شروع کر دی ہے ، آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ بے شک فلم کے میدان میں بھارت ہم سے آگے ہے لیکن اسٹیج ڈرامے میں ہمارا کوئی جوڑ نہیں ہے ، ہمارے اسٹیج کا ایک فنکار بھارتی کامیڈین پر بھاری ہے۔ بھارت ہمارے اسٹیج ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پاکستانی اسٹیج ڈرامے سی ڈی پر دیکھیں جاتے ہیں جو ہماری کامیابی کی علامت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج میری سالگرہ کے موقع پر میرے ساتھی اداکاروں اور میڈیا کی جانب سے دعاؤں کا جو تحفہ ملا ہے وہ میرے لیے کافی ہے ۔

03/01/2014 - 13:17:27 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان