ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس )کل (کولمبو منعقد ہوگا ،بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال کے باعث ایشیاء کپ کے میزبان ملک کا فیصلہ کیا جائیگا

جمعرات 2 جنوری 2014 16:29

کولمبو/لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل ( ہفتہ ) کولمبو منعقد ہوگا ،بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال کے باعث ایشیاء کپ کے میزبان ملک کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ،پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر اجلاس میں شرکت کیلئے آج (جمعہ ) روانہ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ایشیا ء کپ 2014ء فروری کے آخری ہفتے میں بنگلہ دیش میں ہونا طے پائے تھے تاہم بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال اورامن وامان کی ابترصورتحال کے باعث پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو تشویش ہے ۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم دھماکے کے باعث دورہ ادھورا چھوڑ کرچلی گئی تھی ۔پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین بھی بنگلہ دیش میں کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے گارنٹی کا تقاضہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس کل ہفتہ کو کولمبومیں ہورہاہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا جسکے بعد میزبان ملک کا فیصلہ بھی متوقع ہے ۔عبوری چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج جمعہ کو کولمبو روانہ ہوں گے جہاں وہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ نجم سیٹھی کی بھارت،سری لنکااوربنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں