بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تین سے چار ماہ لگیں گے ،رانا ثنا اللہ

بدھ 1 جنوری 2014 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پنجاب کے وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جو بھی قدم اٹھا نا ہے وہ الیکشن کمیشن کو اٹھا نا ہے۔ سپریم کورٹ کی حد مدت ختم ہونے کے بعد اب پارلیمنٹ کی قرار داد موثر ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک حد مقررکی تھی اگر اس پر عمل نہیں ہوتا تو پھر پارلیمنٹ کی وہ قرار داد معطل ہو جاتی ہے جس میں انیس سو اٹھانوے کی مردم شماری کی بنیا د پر حلقہ بندیوں اور انتخابات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر حلقہ بندیاں کالعدم قرار پا چکی ہیں تو پھر تیس جنوری کو پولنگ کیسے ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کو نئی قانون سازی کا حکم دیا گیا ہے۔ پہلے قانون آئے گا پھر قائمہ کمیٹی کے پاس جائے گا۔ قانون سازی میں دو سے تین ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ حلقہ بندیاں بھی چار سے چھ ماہ کا پراسس ہے اور اگر انیس سو اٹھانوے کی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں ہو تی ہیں تو اس میں بھی ڈیڑھ سال لگے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے جو آئیں توڑنے کا اقدام اٹھایا وہ کمانڈنگ پو زیشن میں اٹھایا اور ماتحت اس کی بجا آوری کیلئے مجبور تھے۔ مشرف کو سزا ملنا آئیں اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں