کروڑوں زندگیوں میں انقلاب برپا کر دینے والا” انٹر نیٹ “یکم جنوری کو 31برس کا ہو ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:22:26 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:22:15 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:22:15 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:19:58 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:19:58 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:19:58 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:19:22 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:19:22 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 15:19:22 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 13:27:11 وقت اشاعت: 01/01/2014 - 13:26:58
- مزید خبریں

لاہور

کروڑوں زندگیوں میں انقلاب برپا کر دینے والا” انٹر نیٹ “یکم جنوری کو 31برس کا ہو گیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل اورکروڑوں زندگیوں میں انقلاب برپا کر دینے والا” انٹر نیٹ “یکم جنوری کو 31برس کا ہو گیا ۔انٹرنیٹ کسی بھی شخص تک رسائی کا آسان اور سستا طریقہ سمجھا جاتا ہے جس نے یکم جنوری 1983 کو باقاعدہ طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔اس حوالے سے پہلی جنوری کو”فلیگ ڈے“ کا نام بھی دیا گیا جب امریکی محکمہ دفاع نے مواصلاتی رابطہ کو”\'انٹرنیٹ پروٹوکل کمیونکیشن سسٹم“میں تبدیل کر دیا تھا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ویلش سائنسدان ڈونلڈ ڈیوس نے مواصلاتی رابطہ ”آرپینٹ“کو 1960 ء میں ڈیزائن کیا تھا جسے صرف محکمہ دفاع کے ذمہ دار باہمی رابطوں کیلئے استعمال کرتے تھے۔ 1973 میں “انٹرنیٹ پروٹوکول کمیونکیشن سسٹم“کو سہل اور طاقتور بنانے کے لیے مزید کام ہوا جس کے بعد اس مواصلاتی رابطے نے کمیونکیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔برطانوی سائنس دان ٹم برنر لی نے چھ سال بعد اسی رابطے کو استعمال کرتے ہوئے 1989 میں ”انٹر لنک ہائپر ٹیکسٹ ڈاکومنٹس“ایجاد کی جسے بعد میں ”ورلڈ وائڈ ویب“کا نام دیا گیا جس نے دنیا بھر میں دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کر لی۔
01/01/2014 - 15:22:15 :وقت اشاعت