شاہ عنائت کالونی:واٹر سپلائی بند،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 اگست 2016 18:42

قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اگست2016ء) :شاہ عنائت کالونی وارڈ نمبر 33 میں گزشتہ ہفتہ سے ٹی ایم اے کی طرف سے واٹرسپلائی بند ہو نے کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ عوام نے ڈی سی او قصور سے اس بارے میں نوٹس لیکر پانی کی سپلائی چالو کرانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے قصور کی طرف سے شاہ عنائت کالونی میں آنے والے پانی کی سپلائی گذشتہ 5روز سے بغیر کو ئی وجہ بتائے بند کر دی گئی ہے ایسے گھرانے جو کہ صرف ٹی ایم اے کی طرف سے آنے والے پانی کی سپلائی استعمال کر تے تھے وہ پانی کی بوند بوند کی ترس رہے ہیں شاہ عنائت کالونی ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر غلام مصطفےٰ مغل و اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور سے اس بارے میں فی الفور نوٹس لیکر پانی کی ریگولر سپلائی چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں