قصور،کنڈیکٹر وین سے گر کرجاں بحق

پیر 29 اگست 2016 13:30

قصور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء)نواحی گاؤں بھیم کے میں چلتی وین پر چڑھتے ہوئے کنڈیکٹر گرکرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مظا بق کیسرگڑھ کا رہائشی محمدساجد بطورکنڈیکٹر کام کرتاتھا گزشتہ روز محمدساجد وین نمبری 1991/Pپرقصور سے چونیاں آرہاتھا کہ بھیم کے قریب چلتی وین میں چڑھتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نیچے گرکر زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے چونیاں ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

دریں ا ثناپولیس کو نواحی گاؤں کھارا بائی پاس کے قریب سے ایک60سالہ شخص کی نعش ملی ہے پولیس نے نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیوہسپتال قصور پہنچا دیاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں