والدہ کی شدید علیل ،ْسرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا

منگل 17 جنوری 2017 11:57

والدہ کی شدید علیل ،ْسرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء)قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ گئے تھے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امید تھی کہ شاید وہ آخری تین میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو سکیں تاہم والدہ کی علالت کے سبب سیریز سے دستبردار ہونے اور آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جنھوں نے ابتدائی میچوں میں احسن طریقے سے یہ ذمے داری انجام دی۔واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ دوسرے ون ڈے میں حفیظ نے قیادت کر کے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرا کے سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی اور پرتھ میں جمعرات کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھی حفیظ ہی قیادت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں