ملک بھرسے ماڈلنگ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے‘عائشہ خان

پیر 16 جنوری 2017 12:02

ملک بھرسے ماڈلنگ میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے‘عائشہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)اداکارہ عائشہ خان نے کہا کہ ماڈلنگ انڈسٹری میں ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے ۔ ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں تعلیم یافتہ لڑکیوں کا آنا خوش آئند امر ہے ۔ ایک دور تھا کہ بیوٹی ، فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں لڑکیوںکا آنا مشکل ترین ہوتا تھا اب جدید ٹیکنالوجی اور روشن خیالی نے فرسودہ خیالات کو شکست دے دی ہے ۔

ملٹی نیشنل ادارے اور بیرون ممالک کے برانڈز نے پاکستانی ماڈلز کو ترجیحات میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 14 برس قبل جب میں اس فیلڈ میں آئی تھی تو ہماری تربیت اور حوصلہ افزائی کرنیوالا کوئی نہیں تھا لیکن اب اس حوالے سے اکیڈمیاں بن گئی ہیں، چہرے کے نکھار سے لیکر نئی آنیوالی ماڈلز کو تربیت دینے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،وہ وقت دور نہیں جب ہماری ماڈلز انٹرنیشنل برانڈز کی اولین ترجیحات میں شامل ہوجائینگی۔

ملک بھر سے تعلیم یافتہ لڑکیاں اس شعبے میں آنے کیلئے بے چین ہیں ۔ڈرامہ و فلم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں ، دونوں شعبوں میں کام کی آفرز موجود ہیں۔ منتخب سکرپٹ و کردار کرکے میرے اندرکی فنکار ہ کو سکون ملتا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں