رینجرز اختیارات کی مدت ختم، سندھ حکومت نے توسیع کیلئے سمری نہ بھجوائی،رینجرز کارروائیاں نہیں کر سکے گی

پیر 16 جنوری 2017 00:00

رینجرز اختیارات کی مدت ختم، سندھ حکومت نے توسیع کیلئے سمری نہ بھجوائی،رینجرز کارروائیاں نہیں کر سکے گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو گئی، رینجرز اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے کارروائیاں نہیں کر سکے گی، رینجرز اختیارات کے باعث ماضی میں بھی متعدد بار تلخیاں پیدا ہوئیں، اس بار بھی اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے سمری وفاق کو نہیں بھجوائی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر تاخیری حربوں کا استعمال شروع ہو گیا۔

رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائی گئی۔ رینجرز اختیارات میں اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو توسیع کی گئی تھی۔خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرتی ہے۔ موجودہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں