یونین اسپورٹس جیم خانہ نے دوستانہ کرکٹ میچ میںکالونی اسپورٹس جیم خانہ کو شکست دید ی

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونین اسپورٹس نے 225رنز جبکہ جواب میں کالونی اسپورٹس کی ٹیم 184رنز پر ڈھیر ہوگئی کھیلوں کا فروغ صحت مند سرگرمیوں کا ذریعہ ہے حکومتی سطح پر فروغ کے لئے اقدامات ضروری ہیں ۔آرگنائزر آفتاب عالم

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ملیر کے معروف کرکٹ آرگنائزر آفتاب عالم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے دوستانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونین اسپورٹس جیم خانہ نے مد مقابل مضبوط حریف کالونی اسپورٹس جیم خانہ کو شکست دیدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونین اسپورٹس جیم خانہ کی ٹیم مقررہ 30اوورز میں 225رنز کا ٹارگٹ اپنی حریف ٹیم کو دیا بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونین اسپورٹس کے علی عباس نے 71اور خالد عباس نے 58نما یا رنز اسکور کئے جبکہ واحد نے 27رنز بنا ئے جبکہ کالونی اسپورٹس نے 225رنز کے تعاقب میں 184رنز بنا نے میں کامیاب ہوسکی کھیل کی خاص بات فاتح ٹیم کے تجمل حسن جنہوں نے 35رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ راحیل نے 2اور سید علی عباس نے 1وکٹ حاصل کی دوران میچ شاندار کھیل پر اسٹیڈیم پر موجود شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی میچ کے اختتام پر منعقد تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر آفتاب عالم نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند سرگرمیوں کے حصول کا ذریعہ ہے حکومتی سطح پر بھی کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو صحت مند زندگی فروغ اور صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے گا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 25دسمبرقائد اعظم ڈے پر دوستانہ میچ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شہر کراچی کے نامور کرکٹرز حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں