ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں :طاہر القادری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 دسمبر 2016 09:58

ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں :طاہر القادری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2016ء)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے ، ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں ، دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے کراچی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے حالت تشویشناک ہیں ، کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے ۔

طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں ، قطری شہزادے کے خط نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا ۔ دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی ۔ سربراہ عوامی تحریک آج کراچی میں نشتر پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں