دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سیاسی جماعت کے کارکن کو عمر قید کی سزا

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:37

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزا میں گرفتار سیاسی جماعت کے رکن سید معروف شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف شواہد پیش کئے گئے، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکن کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے اسے جیل حکام کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ سید معروف شاہ کو پولیس نے گزشتہ برس محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں