کراچی ،2 مختلف علاقوں میں ہوٹل اور دکان میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) کراچی کے 2 مختلف علاقوں میں ہوٹل اور دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کلفٹن بوٹ بیسن پر واقع ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اْدھر لی مارکیٹ میں بھی دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا۔ دکان میں موجود مختلف اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں