زندہ قومیں سانحات سے مایوس نہیں ہوتی ، دہشت گردی کا مقابلہ جواں مردی سے کرتی ہے ، کمشنر کراچی

جمعہ 10 اپریل 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں سانحات سے مایوس نہیں ہوتی بلکہ دہشت گردی کا مقابلہ جواں مردی سے کرتی ہے اور دہشت گردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچائیں گے ہمارا عزم ہے کے شہر کراچی کو مکمل امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے زیراہتمام استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیدیم ککری گراؤنڈ لیاری میں ڈی ایم سی ساؤتھ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاورجونےئر باکسنگ چیمپئین شپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد رئیسی،ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عابد بروہی، جاوید عرب اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

کمشنر شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ نوجوان ہماراآنے والا کل ہیں ان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے سرکاری سطح پر شہداء پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس ایونٹ کے انعقاد پر میونسپل کمشنر محمد رئیسی ،ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی نے کہا کہ ہمارا مقصد اسپورٹس کے ذریعے امن کے پیغام کو عام کرنا ہے اس ضمن میں کھیل کے میدان کا ذریعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے پیغام امن ہر شعبہ ء زندگی سے وابستہ تمام افراد تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے محمد رئیسی نے اس موقع پر شہداء پشاور کی لازوال قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے ہم افواج پاکستان کی ہمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں بعد ازاں کھیلے گئے مقابلوں میں 34 کے جی میں محمد ذیشان نے تابش علی کو 2-1 سے، 36 کے جی میں مولا بخش نے سمیر احمد کو 2-1،الیاس نے نبیل کو 3-0 سے،38 کے جی میں نعمت اللہ نے بلال کو 3-0 سے،شاہ زیب نے اعجاز خان کو 2-1،جبکہ 40 کے جی کے مقابلوں میں محمد اسماعیل نے عرفان کو 3-0سے ہرا دیا 42 کے جی میں سمیر نے یاسر شاہ کو 2-1 سے،شیر علی نے رضوان کو 3-0سے شکست دیدی 44 کے جی میں ماجد علی نے ثنااللہ کو 3-0 ، محمد حسین نے ابو ہریرا کو 3-0۔

(جاری ہے)

ساجد رشید نے انیس قنبرانی کو 3-0 سے ہرا دیا46 کے جی کے مقابلوں میں زوہیب رشید نے سرفراز کو 3-0 , جلیل نے زاہد حسین کو 3-0سے، فہیم نے احمد کو 3-0 سے شکست دی،48 کے جی میں ممنون نے نور حسین کو 3-0سے،عدیل نے خالد شکیل کو 3-0 سے ہرایا،52 ظاہر حسین نے نور محمد کو 3-0، سلمان نے عبداللہ کو 2-1 سے اور54 کے جی کی آخری فائٹ میں محمد یونس نے اسد حسین کو 3-0 سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں