کراچی سے دبئی روانگی کیلئے ائیرپورٹ جاتے شاہراہ فیصل پر آصف زرداری کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی‘5 افسران معطل

جمعہ 10 اپریل 2015 22:27

کراچی سے دبئی روانگی کیلئے ائیرپورٹ جاتے شاہراہ فیصل پر آصف زرداری کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی‘5 افسران معطل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کراچی سے دبئی روانگی کے لئے ائیرپورٹ جاتے ہوئے شاہراہ فیصل پر آصف علی زرداری کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی جس پر حکام نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے 5افسروں کو معطل کردیا ،معطل کیے گئے افسر میں سابق صدر کے اسکواڈ کے پائلیٹ ٹریفک سیکشن افسر ٹیپو سلطان ،ٹریفک سیکشن افسر فیروز آباد ،ڈی ایس پی ٹریفک فیروز آباد ،ٹریفک سیکشن افسر شاہراہ فیصل شامل ہیں،تاہم معطل کئے گئے افسروں کی معافی کے بعد بھی انہیں بحال نہ کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

معطل افسر ان نے کہا کہ دفاتر سے چھٹی پر کراچی کی اہم شاہراہوں پر کافی ٹریفک ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں