تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل کا شریف آباد، نصیر آباد، موسیٰ کالونی اور کریم آباد کیمپ آفس کا دورہ

جمعہ 10 اپریل 2015 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نامزد امیدوار حلقہ این اے 246عمران اسماعیل نے اپنا حلقہ انتخاب کے علاقہ شریف آباد کی مسجد الصفاء میں نماز جمعہ ادا کی اور علاقے کے عوام سے ملاقات کی ، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام تبدیلی کے اس سفر میں چیئر مین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

میرا حلقہ انتخاب کی عوام نے گزشتہ روز چیئر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ کا جس طرح پر تپاک استقبال کی ان کا میں شکریہ اداکرتا ہوں۔ عمران اسماعیل نے نصیر آباد موسیٰ کالونی، اور کریم آباد انتخابی کیمپ آفس کا بھی دورہ کیا ۔ مختلف مقامات پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا حلقہ این اے246کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد شہر کراچی سے خوف ، دہشت اور ٹھپہ مافیا کا خاتمہ ہے جس میں تحریک انصاف کامیاب ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

حلقے کے عوام خوف ، دہشت ، بھتہ خوری اور کھالیں چھیننے کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اپنے امیدوار نبیل گبول نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کر کے متحدہ کے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ۔کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ، کراچی کا امن پاکستان کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے ۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف لسانیت، فرقہ واریت اور مسلک سے بالا تر ہو کر پاکستانیت کی سیاست کر رہی ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کے کارکنان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اہلیان کراچی اور خصوصاً حلقہ این اے 246کے عوام خوف کے بت توڑنے اور دہشت گردی کی سیاست کو شکست دینے کے لئے چیئر عمرا ن خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ 23اپریل کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں