گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن کا قیام
جمعہ 10 اپریل 2015 22:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) گیس چوروں کے خلاف موٴثر اور فوری کارروائی کرنے کی غرض سے قایئم کیے جانے والے پہلے پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب 10اپریل2015کو منعقد ہوئی۔ اس پولیس اسٹیشن کا افتتاح مشترکہ طور پر فیروز شاہ ، ڈی آئی جی (غربی) اور خالد رحمٰن، ایم ڈی سوئی سدرن گیس نے کیا،افتتاحی تقریب میں سوئی سدرن کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی، میجر ریٹائرڈ محمّد اختر، سئنئیر جنرل مینجر ( ایم ایس) ڈاکٹر اعجاز احمد، سئنئیر جنرل مینجر کسٹمر سروسز، لیفٹننٹ کرنل(ریٹائرڈ) شعیب احمد قریشی، ایکٹنگ جنرل مینجر سیکورٹی اینڈ ایڈمن سروسز اور دیگرعہدے داران بھی موجود تھے۔
یہ پولیس اسٹیشن سوئی سدرن گیس اور پولیس کے اعلٰی حکاّم کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
سوئی سدرن گیس گزشتہ ایک برس سے اس طرز کے خصوصی پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے کوشاں تھی جس کے ذریعے گیس چوری کے سلسلے میں کمپنی کی جاری کارروائیوں کو مزیدموٴثر بنایا جا سکے۔گیس کی چوری کا عنصرکمپنی کے ترسیلی نقصانات میں اضافے کا ایک بنیادی اور اہم سبب ہے جس کی وجہ سے ادارے کو بڑی مقدار میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس نو تعمیر شدہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے اب تیز رفتاری کے ساتھ گیس چوروں کے خلاف چھاپے ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج، اس چوری سے متعلق شواہد کا جمع کیا جانا اور عدالتوں میں سرعت کے ساتھ مقدمات کا پیش کرنا آسان ہو جائے گا۔افتتاحی تقریب میں سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی اور ڈی آئی جی ضلع غربی نے اپنے خطاب میں اس چوری کی لعنت پر قابو پانے کے سلسلے میں باہم مل جل کر کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پولیس چیف نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ گیس چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی خبریں اور تصاویر کو میڈیا کو جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اس پولیس اسٹیشن کے قیام کے سلسلے میں غلام حیدر جمالی، آئی جی پولیس سندھ اور نعمان صدیقی، SSP )سینٹرل( علیم جعفری، ڈی آئی جی ( ہیڈ کوارٹر) نے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز، میجر جنرل بلال اختر نے بھی ان چوروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں اپنا مکمّل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ، غیر ملکی معززین کی آمد کے موقع پر 3847سے زائد اہلکارسیکورٹی ڈیوٹی پر مامور
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
ایرانی صدرڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی وزیراعلی ہاؤس آمد،گورنر و وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا
رضویہ کی حدود میں پولیس اور سٹریٹ کریمنل کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ، 2مبینہ ملزمان گرفتار
پاکستان اور ایران کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں،خطے کی ترقی کے سفر کا آغاز سندھ کی سرزمین سے ہوگا۔وزیراعلی ..
گورنرسندھ نے ایرانی صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا
اے وی سی سی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،ایک منشیات فروش گرفتار،2749گرام چرس برآمد
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی، اکو گینگ کے 3کارندے گرفتار،اسلحہ،موبائل فونزاور موٹرسائیکل برآمد
کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،اسٹریٹ کرائمز،منشیات فروشی اوردیگر ..
پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد
سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا