جما عت اہلسنّت کی تاجدارِ صداقت ریلی اتوارکو لیاقت آباد سے نکلے گی، یوم ِصدیق اکبر سرکاری سطح پر منایا جائے،قائدین جما عت اہلسنّت

جمعہ 10 اپریل 2015 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی ہدایت پر یوم سیدنا صدیق اکبر  کے موقع پر علما ء ومشائخ اہلسنّت کی زیر قیادت تاجدارِ صداقت ریلی اتوار 12 اپریل دوپہر 2 بجے شہداء مسجد لیاقت آباد دس نمبر سے مزار نوری شاہ بابا تین ہٹی تک نکالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

نیز 22جمادی الثانی کو خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر ص کا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

شہر کی بیشتر مسا جدو مقامات پر محافل منعقد کی جائیں گی ائمہ ،خطباء، علمائے کرام سیدنا صدیق اکبر ص کے فضائل و مناقب بیان کرینگے ۔ قائدین جما عت اہلسنّت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم سیدناصدیق اکبر سرکاری سطح پر منائے جانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں ، میڈیا پر خصوصی پرگرامات نشر کئے جائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں