پیپلز پارٹی ملک کی بقاء اور سالمیت اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دے رہی ہے، شرجیل میمن
جمعہ 10 اپریل 2015 22:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت واحد سیاسی جماعت ہے، جو اس ملک کی بقاء اور سالمیت اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دے رہی ہے۔ آج ملک کی 7 مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے صوبائی اور علاقائی 28 سے زائد رہنما پیپلز پارٹی میں غیر مشروط طور پر ثمولیت کررہے ہیں اور مزید کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نبیل گبول نے پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے پارٹی کے متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں البتہ ابھی تک اس حوالے سے پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ پیپلز پارٹی جلد ہی لیاری میں عظیم الشان جلسہ کرے گی، جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی۔(جاری ہے)
غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اس کا غیر قانونی شادی ہال کوئی سیاسی دباؤ یا افسر بچا لے گا۔
یہ مہم کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کے خلاف ہونے کا تصور سراسر غلط ہے۔ یہ مہم غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں، رفاہی و فلاہی زمینوں ، پارکس اور کھیلوں کے میدان پر قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت یا گروپ سے ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، پاسبان، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ، جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 28 سے زائد صوبائی اور علاقائی رہنماؤں کے ہمراہ منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری نجمی عالم، سابق رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما امان اللہ محسود، پاسبان سندھ کے جنرل سیکرٹری اعظم خان چاچڑ، فرید انصاری، سجاد علی شاہ اور دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں آج ان تمام ثمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مختلف زبان، سوچ اور ثقافت رکھنے والی سوچ کے حامل لوگوں کا گلدستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمشہ جمہوریت کو پھلنے پھولنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ واحد جماعت ہے، جس کی قیادتوں نے آئین اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی سوچ رکھنے والی اور تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے آج پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیاسی کارکنان ہیں اور ان کی پیپلز پارٹی میں ثمولیت مکمل طور پر غیر مشروط ہے اور وہ صرف اور صرف ملک کی بقاء، سالمیت اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد ہی لیاری میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے اور یہ جلسہ لیاری میں ماضی میں ہونے والے تمام جلسوں سے بڑا جلسہ ہوگا اور اس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس بار کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں عوام کو بڑا سرپرائز دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول نے پارٹی میں ثمولیت کے لئے پارٹی کے کچھ رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب می شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس انتخابات میں پیپلز پارٹی نیوٹرل رہے گی اور عوام جس امیدوار اور پارٹی کو چاہیں ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے فو ل پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے اور امید ہے کہ اس حلقہ میں ماضی کی نسبت اس بار انتخابات صاف شفاف ہوں گے اور ماضی کی طرح ووٹ کاسٹ نہیں ہوں گے اور یہ میری ذاتی رائے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے جو کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہیں گے ان کے لئے ہمارے دروازے کھلیں ہیں۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری ایکشن کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد کراچی کو اس کی اصلی شکل میں بحال کرنا ہے اور اس سلسلے میں جس قسم کی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج بھی میں اس میڈیا کے توسط سے تمام غیر قانونی شادی ہالز مالکان چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ سے ہے ان کو متنبہ کرتا ہوں کہ کوئی بھی غیر قانونی شادی ہال یہاں نہیں باقی رہے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی دباؤ میں نے نہ تو قبول کیا ہے اور نہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ یہ ایکشن ایک مخصوص جماعت کے خلاف ہے وہ بھی سراسر غلط ہے ہم نے اب تک 60 سے زائد شادی ہالز مسمار کئے ہیں، جن میں پیپلز پارٹی، صدیق راٹھور سمیت دیگر کے ہیں اور اس حوالے سے مجھ پر کوئی دباؤ نہ پارٹی قیادت کا ہے اور نہ ہی کسی اور کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک میں تمام رفاہی و فلاہی اور سرکاری پلاٹس، پارکس اور کھیلوں کے میدان کو خالی نہیں کروالیتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو آفر دیتا ہوں جو ان پارکس اور کھیلوں کے میدان کو گود لینا چاہتے ہیں اور خصوصاً میں نجی چینلز اور اخبارات کے مالکان کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان کھیلوں کے میدان اور پارکس کو گود لیں اور اس پر اپنے نام کی تختی لگائیں لیکن ان پر کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی ان کو کوئی اجازت نہیں ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کے کردار کے سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے کچھ ارکان نے الیکشن کمیشن اور مختلف عدالتوں میں دھاندلیوں کے حوالے سے اپنی پٹیشن دائر کررکھی ہیں اور اگر وہ جوڈیشل کمیشن میں جانا چاہتے ہیں تو اس میں پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنراجا کی ملاقات
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
شہر کے تمام اضلاع میں بیک وقت شہری انتظامیہ اور کے ایم سی مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی،میئر کراچی
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی