کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں کے روٹ پلان کی منظوری دے دی گئی
ماس ٹرانزٹ پروگرام کے تحت بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے مکمل کیے جائیں گے ،چیف سیکرٹری سندھ
جمعہ 10 اپریل 2015 20:27
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن کی زیر صدارت جمعہ کو ایک اجلاس میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں کے روٹ پلان کی منظوری دی گئی ۔ماس ٹرانزٹ پروگرام کے تحت بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔بلیو لائن بس پروجیکٹ روٹ 22.4کلیو میٹر پر محیط ہوگا ،جس سے یومیہ 6لاکھ 61ہزار مسافر سفر کریں گے ۔
بلیو لائن بس منصوبہ نئی سبزی منڈی تا ٹاور کے درمیان ہوگا ۔ریڈ لائن پروجیکٹ 21.5کلو میٹر طویل ہوگا ۔ریڈ لائن بس روٹ ماڈل کالونی ملیر اور کینٹ تا یونیورسٹی سے مزار قائد ہوگا ۔اس روٹ پر یومیہ 3لاکھ مسافر سفر کریں گے ۔بس ریپڈ ٹرانسپورٹ گرین لائن منصوبہ 21کلیو میٹر طویل ہوگا ۔گرین لائن پروجیکٹ سے 4لاکھ مسافر یومیہ استفادہ کریں گے ۔(جاری ہے)
گرین لائن بس منصوبہ سرجانی ٹاوٴن تا جامع کلاتھ براستہ ناظم آباد ،ایم اے جناح روڈ ہوگا ۔
اورنج لائن پروجیکٹ 4کلو ملیٹر طویل ہوگا اور اس منصوبے کے ذریعہ یومیہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات میسر ہوں گی ۔اورنج لائن بس پروجیکٹ اورنگی قصبہ کالونی اور نارتھ ناظم آباد کے درمیان ہوگا ۔اجلاس کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ طحہ احمد فاروقی نے ٹرانسپورٹ کو نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ان منصوبوں کے آغاز سے کراچی کے شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی اور لوگ اپنی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ سفر کو ترجیح دیں گے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے ..
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا ..
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام ..
لیاقت آباد کے تاجر سے 10لاکھ بھتہ طلب کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
ایرانی صدر کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید