یونین کونسلز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجائے دو لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے،شرجیل میمن

جمعہ 10 اپریل 2015 20:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ یونین کونسلز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجائے دو لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے اور محکمہ خزانہ سے اس بات سے اتفاق کیا ہے ۔ اس سے یونین کونسل کے ملازمین کا تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کی 178 یونین کونسلز کے ملازمین کو گذشتہ 20 ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یونین کونسز میں زیادہ بھرتیوں کی وجہ سے تنخواہوں کے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن اب یہ مسائل حل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل کونسلز کے آکٹرائے اینڈ ضلع ٹیکس ( او زیڈ ٹی ) کے متبادل ٹیکس کے شیئر میں 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں