کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست

صارفین کو ریلیف دینے کیلئے فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل 2014ء سے فروری 2015ء تک 7روپے سے زائد کمی کی گئی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کے الیکٹرک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو ریلیف دینے کے لئے نیپرا کو ٹیرف میں1روپے 59پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے ای کی جانب سے فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل 2014ء سے فروری 2015ء تک 7روپے 40پیسے کم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کے نرخ میں کمی کے حوالے سے حالیہ درخواست فروری 2015ء کے مہینے میں فیول سرچارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت کی جائے گی ۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ،”فیول مکس سستا ہونے کے باعث ہم صارفین کو ریلیف دینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے نیپرا کو یہ درخواست دی گئی ہے تاکہ اس کا فائدہ عام صارفین کو پہنچایا جاسکے ۔“پریس بیان کے مطابق کے ای کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت ہوگی جس کے بعد نیپرا کی منظوری سے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا اور اس کمی کا اطلاق صرف کے ای کے صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں