پیپلزپارٹی ملکی بقاء ،جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ،شرجیل انعام ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:18:03 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:15:40 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:15:40 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:14:16 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:14:16 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:14:16 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:12:30 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:12:30 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:06:09 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:05:13 وقت اشاعت: 10/04/2015 - 20:01:30
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

پیپلزپارٹی ملکی بقاء ،جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ،شرجیل انعام میمن

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت واحد سیاسی جماعت ہے، جو اس ملک کی بقاء اور سالمیت اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دے رہی ہے۔ آج ملک کی 7 مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے صوبائی اور علاقائی 28 سے زائد رہنماء اور پیپلز پارٹی میں غیر مشروط طور پر ثمولیت کررہے ہیں اور مزید کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نبیل گبول کے پارٹی میں شامل ہونے لے حوالے سے پارٹی کے متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں البتہ ابھی تک اس حوالے سے پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ پیپلز پارٹی جلد ہی لیاری میں عظیم الشان جلسہ کرے گی، جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی۔ غیر قانونی شادی ہالز کو مسمار کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اس کا غیر قانونی شادی ہال کوئی سیاسی دباؤ یا افسر بچا لے گا۔

یہ مہم کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کے خلاف ہونے کا تصور سراسر غلط ہے۔ یہ مہم غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں، رفاہی و فلاہی زمینوں ، پارکس اور کھیلوں کے میدان پر قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت یا گروپ سے ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، پاسبان، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ، جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 28 سے زائد صوبائی اور علاقائی رہنماؤں کے ہمراہ منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری نجمی عالم، سابق رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما امان اللہ محسود، پاسبان سندھ کے جنرل سیکرٹری اعظم خان چاچڑ، فرید انصاری، سجاد علی شاہ اور دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں آج ان تمام ثمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مختلف زبان، سوچ اور ثقافت رکھنے والی سوچ کے حامل لوگوں کا گلدستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمشہ جمہوریت کو پھلنے پھولنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ واحد جماعت ہے، جس کی قیادتوں نے آئین اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی سوچ رکھنے والی اور تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے آج پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیاسی کارکنان ہیں اور ان کی پیپلز پارٹی میں ثمولیت مکمل طور پر غیر مشروط ہے اور وہ صرف اور صرف ملک کی بقاء، سالمیت اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد ہی لیاری میں ایک عظیم الشان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/04/2015 - 20:14:16 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان