جمہوری انداز مین الیکشن لڑیں، انتخابی ماحول کو خراب نہ کریں : الطاف حسین کی کارکنوں کو ہدایت

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 20:05

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام اور کارکنان سےاپیل کی ہے کہ خدارا کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے انتخابی ماحول خراب ہو، جمہوری انداز میں انتخابی مہم چلائی جائے اور الیکشن لڑا جائے۔

(جاری ہے)

سیاسی یا مذہبی جماعت کا کوئی بھی رہنماءیا امیدوار آئے تو نعرے بازی نہ کی جائے، عوام جسے چاہیں ووٹ دیں، عوام کے ووٹ کو تسلیم کیا جائے احترام کیا جائے۔

الطاف حسین نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر جلسے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوق سے جناح گراوَنڈ میں جلسہ کرسکتے ہیں۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمے دار انتخابی ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر کمیٹی تشکیل دیں جو ایسا طریقہ کار طے کر لےجس سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں