دشمن قوتیں منظم منصوبے کے تحت مشرق وسطیٰ میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہیں،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ یمن کی صورت حال کو اندرونی معاملہ قرار دینا غلط ہے۔ دشمن قوتیں منظم منصوبے کے تحت مشرق وسطیٰ میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ احسان فراموشی کے بجائے مشکل وقت میں سعودی عرب کا ساتھ دیں۔ پاکستانی قوم سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ باقاعدہ سازش کے تحت سعودی عرب کا محاصرہ کیا جا رہا ہے۔ اگر مسلم ممالک میں بغاوتوں پر قابو نہ پایا گیا تو بہت بڑی تباہی پھیلے گی۔

(جاری ہے)

دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر انہیں تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ ان حالات میں پاکستان پر لازم ہے کہ وہ سعودی دفاع کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے۔ اراکین پارلیمنٹ دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے یمن کے بحران کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ باغی عناصر شیطان کی پیروی اختیار کرتے ہیں۔ مسلم ممالک مسلح بغاوتوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں