شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے، عثمان معظم
جمعہ 10 اپریل 2015 19:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاسبان پاکستان کے امیدوارضمنی الیکشن حلقہ NA-246 اورمرکزی جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی کراچی کے مسائل کا حل ہے ۔ وہ انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف وفودسے گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ 23 اپریل کو پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کا کردار صرف چوکیدار کا نہیں ہونا چاہئے، شفاف پولنگ کا انعقاد بھی ان کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ماضی میں فوج کی موجودگی میں بھی پولنگ اسٹیشنوں میں جعلی ووٹ بھگتائے جاتے رہے ہیں جب تک عوام کے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مئی 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جیوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بعد NA-246کا ضمنی الیکشن شفاف ، آزادانہ اور منصفافہ پولنگ کے اعتبار سے خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
عثمان معظم نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود کو یقین دلایا کہ پاسبان کی آواز عوام کی آواز بن کر ایوانوں میں گونجے گی اور اب اسمبلیوں میں روزگار ، تعلیم، لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ ، پبلک ٹرانسپورٹ ، مہنگائی ، امن و امان اور عوام کے مسائل پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مشتعل کرکے اور ان کے جذبات بھڑکا کر نہیں بلکہ پاسبان اپنی انتخابی مہم عوام کو سیاسی شعور دے کر اخلاقی اقدار اور شائستگی کے ساتھ چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خاموش اکثریت کو متحرک کرکے کراچی کے مسائل حل کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت