کے الیکٹرک کا کراچی کے سکولوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 18:02

کے الیکٹرک کا کراچی کے سکولوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرنے کا فیصلہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کراچی کے تعلیمی اداروں کی سہولت کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے پیر کے روز سے کراچی کے 70 فیصد سکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ایک روز قبل سیکینڈری بورڈ کی جانب سے سکولوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے دی گئی درخواست کے باعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں