کراچی والوں کے خوف کی آڑ میں سیاست چمکانے والے فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کے عظیم کارنامے کو فراموش نہ کریں ،سینیٹر تنویرالحق تھانوی

جمعہ 10 اپریل 2015 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو خود ساختہ و خانہ ساز خوف سے نجات دلانے کا سیاسی حربہ اپنی موت آپ مرجائے گا سرزمین کراچی کا پیدائش شہری ہوئے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین بھائی اور ان کی ایم کیو ایم کا عظیم الشان احسان عمر بھر فراموش نہیں کرسکتا کہ سن 1984میں پاکستان کے دیگر صوبوں سے امپورٹ کردہ شیعہ سنی فرقہ واریت اور اردو اسپیکنگ مہاجرین کراچی کی بد ترین خونریزی کا قلع قمع کرکے کراچی والوں کو اس لعنت سے نجات دلانے کا سہرا صرف اور صرف قائد تحریک الطاف حسین بھائی پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے سر بندھتا ہے اس کر بناک وقت میں آج کے سیاسی بونے اونچے درخت کی شاخ پر بیٹھ کر جلتے ہوئے کراچی کی تباہی دیکھ کر خوشی کی بانسری بجارہے تھے جماعت اسلامی کے کندھوں پر بیٹھ کر کراچی کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے سیاسی بچوں اور یوتھ کی بہترین خیر خواہی اس حقیقت سے آگاہ کر رہا ہوں کہ جب سابق مشرقی پاکستان میں مسلم لیگ اور پاکستان کو نقصان پہچانے کا فرض منصبی ادا کرنا تھا تو سن 1954کے جگتو فرنٹ میں ہندو جماعتوں کا ساتھ اسی جماعت اسلامی نے دیا جس کے باعث بنگلہ دیش کی راہ ہموار ہوئی سن 1970سے موجودہ ایم ایم اے مرحومہ تک قدیم طرز اور اسلاف کے طریقوں پر چلنے والے علماء کو دھوکے دینے کی ایک طویل داستان اسی جماعت نے رقم کر رکھی ہے اللہ عمران خان کے حال پر رحم فرمائے کیونکہ کراچی کے ساتھ اس جماعت اسلامی کی پر خاش روز ازل سے ہے دوسروں کی جنگ کو پاکستان پر مسلط کرنے کی دہائی دینے والی جماعت اسلامی کراچی میں دیگر صوبوں کے مقدمے لڑنے کی مشق کب تک جاری رکھے گی پاکستان کی تمام تر علاقائی زبانیں بولنے والے مخلص شہر یان کراچی دوبارہ اس غلطی کو دہرانے سے پرہیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں