زرمبادلہ کے ذخائر میں51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا اضافہ،مجموعی ذخائر 16 ارب 70 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعہ 10 اپریل 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافے کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 51 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 19 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 70 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اعداد شمار کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 49 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 12 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 61 کروڑ 65 لاکھ ڈالر پرجا پہنچا جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے اضافے سے شیڈول بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 7 کروڑ 9 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 89 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں