محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکہ دار واپسی کیلئے پرامید

جمعہ 10 اپریل 2015 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنے کے بعد اب پھر سے وہ ریلیکس نظر آنے لگے ہیں اور خوشی ان کے چہرے سے بھی عیاں ہے ، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکے دار واپسی کرنا چاہتے ہیں ، نیشنل سٹیڈیم کراچی پر فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی ریلیکس اور خوش گپیاں کرتے نظر آئے جس سے لگتا ہے کہ وہ پابندی کو ڈراؤنا خواب سمجھ کر بھلا چکے ہیں اور اپنے شاندار کیریئر کو پھر سے بھرپور انداز میں شروع کرنے کے لئے تیار ہیں ، محمد عامر نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے۔

سپاٹ فکسنگ پر پانچ سال کی پابندی کا شکار ہونے والے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ پر سے پابندی رواں برس دو ستمبر کو ختم ہو گی لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ روز قبل واپسی کر چکے ہیں اور پیٹرنز ٹو گریڈ ٹو میں اپنی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس کو اپنی غیر معمولی کارکردگی سے فائنل میں بھی لے آئے ہیں ، محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوش آئند بات ہے کہ عالمی کپ کے دوران قومی فاسٹ باؤلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اسے وہ خود کے لئے خطرہ نہیں سمجھتے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور ماہرین میں متضاد رائے پائی جاتی ہے ، کچھ کہتے ہیں کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو گا جبکہ کچھ نوجوان فاسٹ باؤلر کو ایک موقع دئیے جانے کے حامی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں